0
Tuesday 3 Apr 2012 10:22

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ راشد الغنوشی

اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ راشد الغنوشی
اسلام ٹائمز۔ تیونس کی حکمران اسلام پسند جماعت "النہضہ" کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سابق مفرور صدر زین العابدین بن علی صیہونیوں کے ایجنٹ تھے اور انہوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کی۔ تیونس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں "یوم الارض" کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الغنوشی کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے تعلقات کے قیام کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیونسی عوام کے لیے اصل مسئلہ یہودی نہیں بلکہ صیہونی ہیں، جنہوں نے فلسطینیوں کے حقوق غصب کر رکھے ہیں۔ راشد الغنوشی نے مزید کہا کہ فلسطینیوں سے چھینے گئے ان کے وطن کی آزادی کا واحد راستہ عرب ممالک میں جمہوریت کی مضبوطی اور استحکام ہے۔ انہوں نے سابق صدر زین العابدین بن علی کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زین العابدین صیہونیوں کا ایجنٹ تھا اور اس نے فلسطینی قوم کے ساتھ بد دیانتی کا ارتکاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 149965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش