QR CodeQR Code

پاکستان سرائیکی پارٹی اقتدار میں آکر لوڈ شیڈنگ ختم کر دیگی، تاج لنگاہ

3 Apr 2012 17:10

اسلام ٹائمز: ملتان میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ نےکہا کہ جب تک ہمسایہ اسلامی ملک ایران سے سستی بجلی اور پٹرو ل حاصل نہیں کیا جاتا پٹرول کی قیمتوں میں کمی ناممکن ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہے، اس مشکل وقت میں پاکستان سرائیکی پارٹی عوام کے ساتھ ہے، جب تک ہمسایہ اسلامی ملک ایران سے سستی بجلی اور پٹرو ل حاصل نہیں کیا جاتا اُس وقت تک پٹرول کی قیمتوں میں کمی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 
بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی اقتدار مین آکر سب سے پہلے سرائیکی صوبہ بنائے گی اور ملک میں لوڈ شیدنگ کا خاتمہ کرے گی، اس موقع پر وحید عبدالرحمن اور حسن عباس بھٹی نے سرائیکی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پر بیرسٹر تاج محمد خان لنگاہ نے وحید عبدالرحمن کو پاکستان سرائیکی پارٹی کا سٹی صدر نامزد کیا۔


خبر کا کوڈ: 150007

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150007/پاکستان-سرائیکی-پارٹی-اقتدار-میں-آکر-لوڈ-شیڈنگ-ختم-کر-دیگی-تاج-لنگاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org