QR CodeQR Code

اسٹيل ملز کے آثار بتا رہے ہيں کہ کافی لوگ اسے کھا رہے ہيں، پشاور ہائیکورٹ

3 Apr 2012 21:48

اسلام ٹائمز: جسٹس دوست محمد نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس میں کہا کہ کھانے والوں کے اتنے سخت دانت ہيں کہ اسٹينلس اسٹيل سے بنی ملز کو بھی کھا گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چيف جسٹس نے کیس کی سماعت کے دوران ريمارکس ديتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹيل ملز کے آثار بتا رہے ہيں کہ کافی لوگ اسے کھا رہے ہيں، احتساب عدالت سے سزا يافتہ سابق ڈائريکٹر اسٹيل ملز مياں حسام الدين کی اپيل کی سماعت پشاور ہائی کورٹ کے چيف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مفتاح الدين پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی، سابق ڈائريکٹر پر ۱۹ کروڑ روپے کے غير قانونء اثاثے بنانے کا الزام تھا، سزاء کے خلاف اپيل کی سماعت کے دوران چيف جسٹس نے ريمارکس ديتے ہوئے کہا کہ اسٹيل ملز کے آثار بتا رہے ہيں کہ کافی سارے لوگ اسٹيل ملز کو کھا رہے ہيں اور کھانے والوں کے اتنے سخت دانت ہيں کہ اسٹينلس اسٹيل سے بنی ملز کو بھی کھا گئے ہیں، چيف جسٹس کا کہنا تھا کہ کھانے والوں ميں بڑوں کيساتھ چھوٹے بھی حصہ دار ہيں۔


خبر کا کوڈ: 150164

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150164/اسٹيل-ملز-کے-آثار-بتا-رہے-ہيں-کہ-کافی-لوگ-اسے-کھا-پشاور-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org