0
Tuesday 3 Apr 2012 23:53

عوام کی مخدوش صورتحال کے باوجود قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیاگیا، میاں محمد اسلم

عوام کی مخدوش صورتحال کے باوجود قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کیاگیا، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ پاکستان میں بےتحاشہ اضافہ کر کے عوام سے جگا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ حکومت ملکی معیشت کے وسیع تر مفاد میں قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔ کیونکہ پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھ جاتے ہیں اور اس کا اثر تمام اشیا پر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی بارہ میں بجلی کے میٹروں کی بحالی پر اظہار تشکر کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

میاں اسلم نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے غریب عوام کا جینا دُوبھر کر دیا ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے رہی سہی ملکی معیشت کا گلہ بھی گھونٹ دیا ہے۔ ظالم حکمرانوں نے عوام کی مخدوش صورتحال کے باوجود قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ یہی حال بجلی اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا ہے۔ بجلی کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام سے صارفین سے غنڈہ ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔ میاں اسلم نے کہا یہ عوام دشمن حکومت ہے جس نے عوام سے وعدہ تو روٹی کپڑا مکان دینے کا کیا تھا لیکن عملاً انہیں غربت اور مہنگائی کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 150194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش