QR CodeQR Code

افغانستان میں 95 فیصد امریکی فوجیوں کا مورال گر رہا ہے،رپورٹ

14 Nov 2009 11:04

امریکی فوجی سروے کے مطابق افغانستان میں موجود پچانوے فیصد امریکی فوجیوں کا مورال گر رہا ہے اور ان میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے کرائے گئے نفسیاتی سروے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی بھی افغانستان جیسے حالات کا شکار ہیں


کابل:امریکی فوجی سروے کے مطابق افغانستان میں موجود پچانوے فیصد امریکی فوجیوں کا مورال گر رہا ہے اور ان میں تناؤ بڑھ رہا ہے۔امریکی فوج کی جانب سے کرائے گئے نفسیاتی سروے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی فوجی بھی افغانستان جیسے حالات کا شکار ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں طالبان حملوں میں شدت کے باعث فوجیوں کا مورال گر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چوبیس فیصد امریکی فوجی تناؤ کا شکار ہیں جس کے بائث ان کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔
 افغانستان:فوج کے پست مورال کا امریکی اعتراف
واشنگٹن:امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ افغانستان میں لڑنے والے امریکی فوجیوں کا مورال پست ہو گیا ہے۔امریکی فوج کی طرف سے کرائے گئے سروے کے مطابق افغانستان میں موجود امریکی فوجیوں کا مورال پست ہو رہا ہے۔سروے رپورٹوں کے مطابق ایسے امریکی فوجی جن کو تیسری یا چوتھی مرتبہ افغانستان میں فرائض انجام دینا پڑ رہے ہیں ان کا مورال پست ہے اور ذہنی صحت زیادہ مسائل کا شکار ہے۔سروے کے مطابق امریکی فوجیوں کا مورال انفرادی طور پر پچھلے جائزوں کی طرح ہی ہے مگر یونٹ کا مورال نمایاں طور پر پست ہے۔عراق میں تعینات امریکی فوجیوں کا سروے ہر سال کیا جاتا ہے مگر افغانستان میں یہ سروے محض تین بار ہی کیا گیا ہے۔



خبر کا کوڈ: 15020

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15020/افغانستان-میں-95-فیصد-امریکی-فوجیوں-کا-مورال-گر-رہا-ہے-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org