0
Saturday 14 Nov 2009 11:12

مغربی کنارہ:اسرائیل کی جانب سے باڑ کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ

مغربی کنارہ:اسرائیل کی جانب سے باڑ کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ
مقبوضہ بیت المقدس:ہزاروں فلسطینیوں نے مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے باڑ کی تعمیر کے خلاف مظاہرہ کیا۔ادھر اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ حماس نے اسرائیلی علاقوں پر میزائل حملے بند کر دئے ہیں۔مظاہرہ مغربی کنارے کے علاقے بلن میں ہوا جس میں بچوں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مظاہرین میں بین الاقوامی امن تنظیموں کے رضاکار بھی شریک تھے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ میں تعمیر کی گئی باڑ ہٹا دے تا کہ فلسطینی عوام کو نقل و حمل میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے سربراہ گبی اشکنزی نے کہا ہے کہ غزہ میں پچھلے سال دسمبر میں اسرائیلی کارروائی کے بعد سے حماس کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر کوئی راکٹ حملہ نہیں کیا گیا۔



خبر کا کوڈ : 15023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش