0
Saturday 14 Nov 2009 11:29

قیام امن کے لئے اسرائیل کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،بشار الاسد

قیام امن کے لئے اسرائیل کا رویہ غیر سنجیدہ ہے،بشار الاسد
پیرس:شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا رویہ مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے انتہائی غیر سنجیدہ ہے۔یہ بات شام کے صدر بشار الاسد نے پیرس میں فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں مشرق وسطی میں قیام امن سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بشارالاسد نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام امن کی ذمہ داری کسی ایک فریق کی نہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں اسرائیل کا رویہ مایوس کن ہے۔ صدر بشارالاسد نے یہ بات ایسے موقع پر کہی ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنجمین نیتن یاہو فرانس کا دورہ کرنے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 15024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش