0
Friday 6 Apr 2012 00:15

ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حافظ سعيد کيخلاف ٹھوس ثبوت ديئے جائيں، وزيراعظم

ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حافظ سعيد کيخلاف ٹھوس ثبوت ديئے جائيں، وزيراعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدر کا دورہ بھارت نجی نوعیت کا ہے۔ صدر زرداری ایک عرصے سے اجمیر شریف جانا چاہتے تھے۔ بھارتی وزیراعظم کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں چوہدری نثار کی تقریر کو جواب دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ ہم بھی اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا کوئی اور ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق وزيراعظم گيلاني نے مطالبہ کيا ہے کہ حافظ سعيد کے خلاف ٹھوس ثبوت ہيں تو ہميں ديئے جائيں، ملکي خود مختاري کيخلاف کوئي کام نہيں کيا جائيگا، بھارت سے مذاکرات جاري ہيں، من موہن سنگھ کہہ چکے ہيں کہ کشمير سميت ہر مسئلے پر بات کرنے کيلئے تيار ہيں۔ وزيراعظم يوسف رضا گيلاني نے ان خيالات کا اظہار قومي اسمبلي ميں خطاب کرتے ہوئے کيا۔ ان کا کہنا ہے کہ صدر زرداري نے منت مانگي تھي وہ اس لئے اجمير پر حاضري کيلئے جا رہے ہيں، ان کي اجمير پر حاضري کيلئے بہت پہلے سے خواہش تھي، بے نظير بھٹو بھي مجھے اجمير شريف لے کر گئي تھيں۔ وزيراعظم گيلاني نے کہا ہے کہ ملکي خود مختاري کے خلاف کوئي کام نہيں کرينگے، ہم بھي اتنے ہي محب وطن ہيں جتنا کوئي اور ہے، انہوں نے امريکا سے مطالبہ کيا کہ حافظ سعيد کے خلاف ٹھوس ثبوت ہيں تو ہميں ديئے جائيں۔ وزيراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات جاري ہيں، منموہن سنگھ پہلے ہي کہہ چکے ہيں کہ کشمير سميت ہر مسئلے پر بات کرنے کيلئے تيار ہيں۔
خبر کا کوڈ : 150740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش