0
Friday 6 Apr 2012 01:22

ایران تیل اور گیس کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، رستم قاسمی

ایران تیل اور گیس کے ذخائر کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، رستم قاسمی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر پٹرولیم جناب رستم قاسمی نے کہا ہے کہ ایران کے تیل کے خلاف مغرب کی پابندیاں موثر واقع نہیں ہوئی ہیں اور ایرانی تیل کے خریداروں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں پر تہران کو کوئی تشویش نہیں ہے اسلئے کہ تیل کے خریداروں کی تعداد کافی زیادہ ہے۔ ایران کے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس اس وقت دنیا کے 17 سے 20 فیصد تک گیس اور 12 سے 15 فیصد تک تیل کے ذخائر موجود ہیں کہا کہ مجموعی طور پر تیل و گیس کے ذخائر کے اعتبار سے ایران پہلے نمبر ہے۔

وزیر پٹرولیم جناب رستم قاسمی نے مزید کہا کہ دشمن ایران کے تیل کی صنعت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور مختلف بہانوں سے وہ ایک زمانے سے ایران کا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں، ایران اب غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار نہیں کرتا اور وہ تیل کے شعبے میں بھی اپنے بل بوتے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 150755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش