0
Friday 6 Apr 2012 01:42

ایران مغربی ممالک کی سازشوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے، شیخ نعیم قاسم

ایران مغربی ممالک کی سازشوں کا کامیابی سے مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتا ہے، شیخ نعیم قاسم

اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران مغربی ملکوں کی سازشوں کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے آج بیروت میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ہر علاقے میں اپنے طرفداروں اور اپنے عوام کی مدد سے مغرب کی طرح طرح کی سازشوں کا کامیابی سے مقابلہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغربی ممالک بالخصوص امریکہ سازشوں میں مشغول ہے اور ایران کے خلاف امریکہ اور مغربی ملکوں کی سازشیں پرامن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے نہیں ہیں بلکہ امریکہ دراصل اسلامی جمہوریہ ایران سے اٹھنے والی مزاحمتی تحریک کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ 

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ امریکہ علاقے میں تسلط پسندانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور علاقے میں کشیدگی اور بدامنی پھیلا کر اسلامی ملکوں کے خلاف صیہونی حکومت کو تحفظ فراہم کرنے اور اسکی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے بحرین میں جاری انقلاب کے بارے میں کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی حمایت سے ملت بحرین ان سے متنفر ہو چکی ہے کیونکہ بحرین کے عوام بغیر کسی بیرونی مداخلت کے آزادی اور خودمختاری حاصل کرنے کے لئے تحریک چلا رہے ہیں۔ حزب اللہ کے نائب سربراہ نے شام میں بشار اسد کی حکومت کے خلاف بیرونی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ بعض ممالک نے بشار اسد کی حکومت گرانے کے لئے سرجوڑ کر منصوبہ بندی کی تھی لیکن آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ شام کے عوام کی مزاحمت اور پائیداری سے دشمنوں کو پسپا ہونا پڑ رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 150760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش