QR CodeQR Code

کشمیر، حضرت فاطمہ زہرا س کو خراج عقیدت

6 Apr 2012 21:28

اسلام ٹائمز: نے کہا کہ خواتین حضرت فاطمہ زہرا س کے پاکیزہ کردار کو نمونہ عمل بنا کر مکمل پردے کا اہتمام کریں اور جب وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں تو ان کی آغوش سے شبیر ع جیسے مثالی مجاہد جنم لے سکیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک وحدت اسلامی کے سربراہ نثار حسین راتھر نے سیدہ النساء حضرت فاطمہ زہرا س کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملت کی بیٹیوں پر زور دیا ہے کہ وہ آج کے اس پُر آشوب دور میں جبکہ ہر طرف بے راہ روی، بے حجابی اور بے حیائی کا دور دورہ ہے فاطمہ زہرا س کے پاکیزہ کردار کو نمونہ عمل بنا کر مکمل پردے کا اہتمام کریں اور جب وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں تو ان کی آغوش سے شبیر ع جیسے مثالی مجاہد جنم لے سکیں۔ وادی کشمیر میں آج دن بھر حضرت فاطمہ زہرا س کی یاد میں مجالس کا سلسلہ جاری رہا۔
 
اس سلسلے کی سب سے بڑی مجلس بمنہ سرینگر میں برپا ہوئی۔ جس سے حریت رہنماء نثار حسین راتھر نے خطاب کیا، ساتھ ہی ساتھ ماگام بڈگام میں بھی ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے مولانا سید باقر الموسوی الکشمیری نے خطاب کیا، مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا باقر الموسوی نے کثیر تعداد سامعین کو سیرتِ فاطمہ زہرا س سے آگاہ کیا اور آپ س کی حیات طیبہ کو دنیا کی خواتین کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ 


خبر کا کوڈ: 150792

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150792/کشمیر-حضرت-فاطمہ-زہرا-س-کو-خراج-عقیدت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org