0
Friday 6 Apr 2012 21:37

امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بھارت اسلام کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں، آسیہ اندرابی

امریکہ، برطانیہ، اسرائیل اور بھارت اسلام کیخلاف جنگ میں مصروف ہیں، آسیہ اندرابی
اسلام ٹائمز۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے امریکہ کی طرف سے جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید اور عبد الرحمٰن مکی پر انعام کے اعلان اور ڈاکٹر غلام نبی فائی کو دو سال قید کی سزاء سنائے جانے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراصل امریکہ، برطانیہ اسرئیل اور بھارت اسلام کے خلاف عالمی سطح پر بر سر جنگ ہیں، اسلام ٹائمز کو موصولہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں دراصل یہ ممالک اسلام سے نبرد آزما ہو رہے ہیں کیونکہ ان تمام ممالک کو خوف ہے کہ اگر دنیا میں کہیں اسلام اپنی اصل تب و تاب کے ساتھ غالب آگیا تو دنیا میں ان کی چو دھراہٹ کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہے گا۔
 
انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ غور کرے کہ مسلمانوں کی بہبود کرنے والے دعوتی و خیراتی اداروں کے سربراہوں کے خلاف انعام کا اعلان کیا جارہا اور دوسری طرف مظلوم کشمیری عوام کی ترجمانی کرنے والے غلام نبی فائی کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے، آسیہ اندرابی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کی اس موجودہ حالت کیلئے عرب دنیا کی بے حسی بین طور پر ذمہ دار ہے کیونکہ یہ ممالک اگر دینی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف ایک روز کیلئے وقت کے نمرود وفرعون کو تیل کی سپلائی بن کر دیں تو عالم اسلام پر ان کی قہر سامانیاں ختم ہوسکتی ہیں اور ان کو اپنی اوقات یاد دلائی جاسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 150793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش