0
Friday 6 Apr 2012 19:23

ایچ آر سی پی نے گلگت میں کرفیو کے نفاذ کو حکومتی نااہلی قرار دیدیا

ایچ آر سی پی نے گلگت میں کرفیو کے نفاذ کو حکومتی نااہلی قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کمیشن ایچ آر سی پی نے گلگت میں کرفیو نافذ کرنے کے اقدام کو حکومت کی نااہلی قرار دیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں  ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ ریاستی ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے مناسب اقدامات پہلے ہی سے کرلیتے، لیکن یہاں ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ ہر واقعے کے بعد ایمرجنسی جیسے اقدامات کرفیو کا نفاذ اور موبائل نیٹ ورک کو منقطع کرکے دہشت گردی سے متاثرہ عوام کو سہولت دینے کی بجائے انہیں مزید مشکلات سے دوچار کیا جاتا ہے۔ 

انسانی حقوق کمیشن نے کوہستان اور چیلاس کے مقام پر بربریت کے زریعے نہتے مسافروں کے قتل عام میں ملوث نیٹ ورک کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور کہا ہے کہ حکومت و متعلقہ اداروں پر عوام کے جان و مال کی حفاظت آئینی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 150810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش