QR CodeQR Code

سانحہ چیلاس کیخلاف یوم احتجاج، کراچی تا پاراچنار لبیک یا حسین ع کی صدائیں

6 Apr 2012 19:15

اسلام ٹائمز: علمائے کرام نے خطبات جمعہ اور نماز جمعہ کے بعد منعقدہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی ادارے اور غیر ریاستی عناصر پاکستان بنانے والے اہل تشیع کی نسل کشی کرنے پر مامور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیلاس میں دہشتگردوں کی دن دیہاڑے بربریت کے خلاف جمعتہ االمبارک کے دن پورے ملک میں مختلف ملی و عزاداری تنظیموں کی طرف سے یوم احتجاج منایا گیا، جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے خطبات جمعہ اور نماز جمعہ کے بعد منعقدہ احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی ادارے اور غیر ریاستی عناصر پاکستان بنانے والے اہل تشیع کی نسل کشی کرنے پر مامور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملت جعفریہ کراچی سے پاراچنار اور کوئٹہ سے گلگت و بلتستان تک یک جان ہے۔ مقررین نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور قاتل و مقتول، ظالم و مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کا سلسلہ بند کر کے سانحہ چیلاس پر احتجاج کرنے والے گلگت بلتستان کے افراد کو فی الفور رہا کریں وگرنہ ایسا نہ ہو کہ ملت جعفریہ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو کر عوام کا یہ سمندر  نااہل حکمرانوں کو اقتدار سمیت بہا کر لے جائے، کیونکہ مکتب کربلا اور لبیک یا حسین ع کی قوت کے سامنے ہر دور کا ظالم سرنگوں ہو جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 150812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150812/سانحہ-چیلاس-کیخلاف-یوم-احتجاج-کراچی-پاراچنار-لبیک-یا-حسین-ع-کی-صدائیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org