0
Friday 6 Apr 2012 15:57
نيٹو سپلائی کی بحالی کا فيصلہ ہو چکا

مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی کميٹی سے عليحدگی اختيار کر لی

مسلم لیگ (ن) نے نیٹو سپلائی کی بحالی ڈرون حملے بند کرنے سے مشروط کر دیا
مولانا فضل الرحمن نے قومی سلامتی کميٹی سے عليحدگی اختيار کر لی
اسلام ٹائمز۔ جے يو آئي کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قومي سلامتي کميٹي سے عليحدگي اختيار کر لي ہے۔ اسلام آباد میں ميڈيا سے گفتگو ميں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نيٹو سپلائي کي بحالي کا فيصلہ ہو چکا ہے، لہذا ميرے لئے ممکن نہيں کے کميٹي يا مشاورتي اجلاس ميں شرکت کروں۔ مولانا فضل الرحمن نے گھريلو تشدد کے خلاف بل پر اجلاس ميں بھي شرکت نہ کرنے کا فيصلہ کيا ہے۔ 
ادھر باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے مسلم لیگ (ن) نے نیٹو فورسز کو سپلائی کی بحالی کو ڈرون حملے بند کرنے اور پاکستان کی سرزمین کے راستے نیٹو فورسز کو اسلحہ نہ بھیجنے کی یقین دہانی سے مشروط کر دیا ہے۔ اس بات کا عندیہ ہے کہ اگر پاکستان کے مفاد میں 5 شقوں پر عملدرآمد شروع ہو جائے تو وہ امریکہ کے مفاد میں شقوں پر بات کرنے کے لئے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سخت طرز عمل کی وجہ سے سفارشات کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، پارلیمانی کمیٹی کے رکن سردار مہتاب عباسی چوہدری نثار علی خان کو پارلیمانی کمیٹی میں زیربحث آنے والے معاملات سے آگاہ کر دیا۔ پارلیمانی کمیٹی کے ایک رکن نے میڈیا کو بتایا کہ متفقہ سفارشات پر ڈیڈلاک برقرار ہے، سردست کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔ 

مولانا فضل الرحمن اور آفتاب احمد خان شیرپاو نے مسلم لیگ (ن) سے اس بات کا گلہ کیا کہ اس نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا تنہا بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے، اسے مشاورت سے فیصلہ کرنا چاہئے۔ کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی نے کمیٹی اجلاس آج بعد نماز جمعہ طلب کر لیا ہے۔ رضا ربانی نے صحافیوں کو بتایا کہ ترمیم شدہ سفارشات پارلیمنٹ سے یکمشت منظور کرائی جائیں گی، مسلم لیگ (ن) بائیکاٹ ختم کر کے کمیٹی کی کارروائی کا دوبارہ حصہ بن گئی ہے، ملکی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس اتنا طویل چل رہا یہ ایک مثبت بات ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کمیٹی کے اجلاس میں سفارشات پر کچھ جماعتوں کے تحفظات کو دور کرنے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی ریڈ لائنز طے کرنے کا آسان معاملہ نہیں۔
 
انہوں نے حافظ سعید کی گرفتاری پر انعام مقرر کئے جانے بارے میں کہا کہ امریکہ نے حافظ سعید کا معاملہ غلط وقت پر اٹھایا، کسی بیرونی دباﺅ میں نہیں آئیں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم اپنے موقف پر قائم ہیں، کمیٹی کی سفارشات جب پارلیمنٹ میں آئیں گی تو اپنا لائحہ عمل طے کریں گے۔ سفارشات پیش ہونے پر ہی فیصلہ کریں گے کہ آگے کیا کرنا ہے۔ سردار مہتاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف کمیٹی کے اجلاسوں سے بائیکاٹ کیا تھا، حکومت نے قیمتوں میں معمولی کمی کی ہے اور ان کا جائزہ لینے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ امریکہ دباﺅ جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم نیٹو سپلائی کی بحالی آسان معاملہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کے خلاف کوئی کیس یا ان کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد پر امریکہ نے بھی دستخط کئے تھے، اس لئے وہ اس مسئلے کو حل کرانے کے لئے کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 150856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش