QR CodeQR Code

مہمند ایجنسی میں گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا

6 Apr 2012 23:05

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق تعلیم دشمنوں کی جانب سے گذشتہ 3 سالوں کے دوران مہمند ایجنسی میں اب تک 92 اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے ایک اور گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ ذرائع کے مطابق مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل ساسی کے علاقے لکڑو میں تعلیم دشمن شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول زرگر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا، بارودی مواد پھٹنے سے اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ذرائع کے مطابق گذشتہ 3 سالوں کے دوران مہند ایجنسی میں 92 اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 150923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150923/مہمند-ایجنسی-میں-گرلز-پرائمری-اسکول-کو-بارودی-مواد-سے-تباہ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org