QR CodeQR Code

اگلے انتخابات جیتنے کا صدر صاحب کا دعویٰ خام خیالی ہے، چودھری نثار

6 Apr 2012 23:32

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو آئندہ الیکشن میں ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ یاد رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار نے صدر زرداری اور عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا، اُن کا کہنا تھا کہ صدر زرداری لاہور میں کھڑے ہو کر اگلے الیکشن جیتنے کے دعوے کرتے ہیں، شائد وہ بے خبر ہیں کہ اگلی بار انہیں ایسی شکست ہوگی کہ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔ چودھری نثار نے کہا کہ آصف زرداری عوام پر آفت کی طرح مسلط ہیں اور یہ آفت بینظیر بھٹو کے خون کی بدولت عوام پر مسلط ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے تو اپنی جماعت کے پیاروں سے وفاداری نہیں کی، وہ عوام سے کیا وفا کریں گے۔ 

چودھری نثار نے کہا کہ انقلاب خان، کھلاڑی نما لیڈر ہیں جن کے شب و روز یورپ کے نائٹ کلبوں میں گزرے، مخصوص لوگ اُسے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان بنا کر عوام کے سامنے لائے اور اُن کے پردے سے ہٹتے ہی عمران کی ساری شان و شوکت دھڑم کر کے ختم ہو گئی۔


خبر کا کوڈ: 150935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/150935/اگلے-انتخابات-جیتنے-کا-صدر-صاحب-دعوی-خام-خیالی-ہے-چودھری-نثار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org