0
Saturday 7 Apr 2012 01:37

ملتان، دفاع پاکستان کونسل کا حافظ سعید کے سر کی قیمت لگانے پر احتجاج

ملتان، دفاع پاکستان کونسل کا حافظ سعید کے سر کی قیمت لگانے پر احتجاج
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ملتان میں امریکہ کی جانب سے امیر جماعتہ الدعوۃ حافظ محمد سعید کے سر کی قیمت لگانے کے خلاف چوک گھنٹہ گھر میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی، امیر جماعت اسلامی ملتان پروفیسر افتخار چوہدری، امیر جماعتہ الدعوۃ ملتان حافظ عبدالرحمٰن سیاف سمیت دفاع پاکستان کونسل میں شامل دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے کی۔ 

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا بدلہ پاکستان سے لینا چاہتا ہے، حافظ سعید اسلام کے ہیرو ہیں، پاکستان کی تمام مذہبی و سیاسی جماعتیں حافظ سعید کے ساتھ ہیں، اس موقع پر امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجی مظاہرے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جنہوں نے کالعدم سپاہ صحابہ کے جھنڈے اُٹھا رکھے تھے۔ دیگر جماعتوں کے مقامی قائدین نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، امریکہ پاکستان میں حافظ سعید کا بہانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 150951
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش