0
Saturday 7 Apr 2012 11:28

سیاچن، برفافی تودہ گرنے سے کرنل سمیت ۱۳۰ پاکستانی فوجی جوان دب گئے

سیاچن، برفافی تودہ گرنے سے کرنل سمیت ۱۳۰ پاکستانی فوجی جوان دب گئے
اسلام ٹائمز۔ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے کرنل سمیت 130 جوان دب گئے۔ پاک آرمی نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن گلیشئر میں واقع گیاری سیکٹر میں ایک بڑا برفانی تودہ وہاں بھارت کے خلاف برسر پیکار پاک فوج کی یونٹ پر گرا۔ تودہ گرنے سے پاک فوج کے ایک کرنل سمیت 130 جوانوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسکردو کے سیاچن سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے ایک سو تیس کے قریب فوجی جوان تودے کے نیچے دب گئے۔ ذرائع کے مطابق سیاچن سیکٹر میں برفانی تودہ گذشتہ رات فوجیوں کے ایک کیمپ پر گرا، جس کے نتیجے میں ایک سو تیس کے قریب فوجی جوان تودے کے نیچے دب گئے۔ حادثے کے بعد جوانوں کو نکالنے کیلئے پاک فوج کی امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 151055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش