QR CodeQR Code

سانحہ چلاس، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام آج ریلی نکالی جائیگی

8 Apr 2012 10:10

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ریلی بروز اتوار 12 بجے دن جی سکس ٹو امام بارگاہ سے شروع ہو کر پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے جاری دھرنا کمیپ پر اختتام پذیر ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد، راولپنڈی کی جانب سے سانحہ چلاس میں بے گناہ شیعہ مسافروں کی مظلومانہ شہادت کے خلاف 8 اپریل بروز اتوار بارہ بجے دوپہر مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد سے خواتین اور بچوں کی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین راولپنڈی، اسلام آباد کی سیکرٹری جنرل محترمہ رباب زیدی کریں گی۔ 
دریں اثنا امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن ملیر یونٹ کی جانب سے گلگت و بلتستان کے حالات کی بہتری اور ان کے حقوق کے لیے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دیئے جانے والے احتجاجی دھرنا کی کامیابی کے لیے مکتب اہلبیت ع برف خانہ ملیر میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کی جائے گی۔ تقریب کے دوران دعائے جوشن کبیر پڑھی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 151340

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/151340/سانحہ-چلاس-ایم-ڈبلیو-شعبہ-خواتین-کے-زیراہتمام-آج-ریلی-نکالی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org