QR CodeQR Code

جمعیت علماء اسلام ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی، مولانا عبدالغفور حیدری

9 Apr 2012 01:34

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے رہنماء کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت در پردہ نیٹو سپلائی کی خاطر امریکہ کے ساتھ سودے بازی میں مصروف ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے قلات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نیٹو سپلائی کی بحالی کی خاطر در پردہ امریکہ کے ساتھ سودہ بازی کر رہی ہے۔ جمعیت علماء اسلام ڈرون حملوں اور نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف اپنی مزاحمت جاری رکھے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ستائیس مئی کو اسلامی نظام کے نفاذ اور باطل قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہونیوالی اسلام زندہ باد کانفرنس اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ ۶۵ سالوں سے بلوچستان کے غریب عوام پر ظلم و ناانصافیوں کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 151348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/151348/جمعیت-علماء-اسلام-ڈرون-حملوں-اور-نیٹو-سپلائی-کی-بحالی-کے-خلاف-مزاحمت-جاری-رکھے-گی-مولانا-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org