QR CodeQR Code

سکردو، برفانی تودے کے حادثہ پر بھی امریکہ مداخلت

10 Apr 2012 03:11

اسلام ٹائمز: امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کیلئے آنیوالی امریکی ٹیم کو اسلام آباد میں بریفنگ دی گئی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہر مسئلہ کی طرح سکردو میں برفانی تودے کے حادثہ پر بھی امریکہ مداخلت سے باز نہیں رہا۔ امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں ریسکیو آپریشن کیلئے آنیوالی امریکی ٹیم کو اسلام آباد میں بریفنگ دی گئی ہے جبکہ برطانیہ نے بھی پاکستان کو مدد کی پیشکش کی ہے۔ امریکی سفارت خانے کے ترجمان مارک اسٹرا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکی ٹیم اسلام آباد میں بریفنگ لینے کے بعد گیاری کیلئے روانہ ہو جائے گی۔ پاکستان نے امریکہ سے ایک امدادی ٹیم کیلئے کہا تھا، مزید ٹیموں کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی مہیا کی جائیں گی۔ 
برطانوی ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کو امداد کی پیشکش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل سر ڈیوڈ رچرڈز نے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیش کش کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 151879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/151879/سکردو-برفانی-تودے-کے-حادثہ-پر-بھی-امریکہ-مداخلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org