0
Tuesday 10 Apr 2012 03:18

ڈاکٹر شکیل آفریدی کیخلاف ایف سی آر کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

ڈاکٹر شکیل آفریدی کیخلاف ایف سی آر کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ نے اسامہ بن لادن کا کھوج لگانے کیلئے جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کے تحت مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر ایجنسی کی پولٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے ٹھکانہ کا پتہ چلانے کیلئے جعلی پولیو مہم چلانے والے ڈاکٹر شکیل پر فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا، جس میں سابق ایجنسی سرجن ڈاکٹر شکیل آفریدی پر غداری اور بغاوت کے الزامات عائد کیے جائیں گے، مقدمہ میں مدعی پولٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی ہوگی۔ مقدمہ کی تفصیلات فاٹا سیکرٹریٹ کو ارسال کردی گئی ہیں، جس میں مقدمہ کے اندراج کیلئے اجازت مانگی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 151882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش