QR CodeQR Code

عالمی برادری اسرائیلی جنگی جرائم کا نوٹس لے

اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے: انسانی حقوق تنظیم

16 Nov 2009 14:16

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "مرکز برائے انسانی حقوق" نے فلسطین میں اسرائیل کی روزمرہ کی ریاستی دہشت گردی اور بچوں کے قتل عام کی۰۰۰۰۰۰


فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم "مرکز برائے انسانی حقوق" نے فلسطین میں اسرائیل کی روزمرہ کی ریاستی دہشت گردی اور بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ غزہ میں تنظیم کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج دانستہ طور پر فلسطینی شہریوں بالخصوص بچوں کو قتل کر رہی ہے، ایسے میں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرتے ہوئے جنگی جرائم کی تحقیقات کرائے۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض فوج کی جانب سے شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی بے شمار مثالیں موجود ہیں جن میں بے گناہ افراد کو نہایت بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ اسرائیلی فوجی ایک کلو میٹر دور کسی بھی کسان یا عام شہری کو شک کی بنا پر گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں حالانکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے بھی فوج کو ہدایت ہے کہ وہ خطرے کی صورت میں 500 میٹر کے فاصلے سے کسی مشتبہ شخص کو نشانہ بنائے۔


خبر کا کوڈ: 15189

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/15189/اسرائیل-دانستہ-طور-پر-فلسطینیوں-کا-قتل-عام-کر-رہا-ہے-انسانی-حقوق-تنظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org