QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، بار ایسوسی ایشن

10 Apr 2012 23:47

اسلام ٹائمز: جی این شاہین نے آر پار کشمیر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دیرینہ مسئلہ کو سرد خانے میں ڈالنے یا اس کے حل میں تاخیر کرنے سے جنوبی ایشیائی خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر  ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سرحد کے آر پار کشمیر کو متنازعہ خطہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیر پورے جنوبی ایشیائی خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے، بار نے سینئر وکیل ایڈوکیٹ نور الدین پرے کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا، اس موقعہ پر بار کے جنرل سیکرٹری جی این شاہدین نے تعزیتی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نور الدین پرے کے ساتھ ساتھ دیگر وکلاء نے ہمیشہ جدوجد آزادی میں کردار ادا کیا۔ اور 22 برسوں کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ وکلاء قرار داد کشمیر اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اور اس دوران انہیں کئی مصیبتوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
 
جی این شاہین نے آر پار کشمیر کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس دیرینہ مسئلے کو سرد خانے میں ڈالنے یا اس کے حل میں تاخیر کرنے سے جنوبی ایشیائی خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جاسکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 152199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152199/مسئلہ-کشمیر-کے-حل-میں-تاخیر-خطے-امن-کیلئے-خطرہ-ہے-بار-ایسوسی-ایشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org