0
Tuesday 10 Apr 2012 23:31

شريف برادران کا يونس حبيب کو دس دس ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس

شريف برادران کا يونس حبيب کو دس دس ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مہران بینک اسکینڈل کے مرکزی کردار یونس حبیب کو دس، دس ارب روپے کے الگ الگ ہرجانے کے نوٹس بھجوا دیئے ہیں۔ نوٹسز ميں کہا گيا ہے کہ يونس حبيب چودہ روز ميں میڈیا کے سامنے معافی مانگیں اگر ایسا نہ کیا گیا تو ہتک عزت کے قانون کے تحت یونس حبیب کے خلاف دونوں بھائی دس دس ارب روپے ہرجانے کا دعوی کرینگے۔ وزیراعلی پنجاب کے وکیل کا کہنا ہے کہ یونس حبیب نے سستی شہرت کے لیے دو بار منتخب ہونے والے وزیراعلی پنجاب پر بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگائے۔ 

مسلم ليگ نون کے اعلاميے کے مطابق قانونی نوٹسز ميں کہا گيا ہے کہ يونس حبيب نے بےبنياد اور من گھڑت الزامات لگا کر نوازشريف اور شہباز شريف کی سياسی اور سماجی شہرت کو نقصان پہنچايا ہے، یونس حبیب نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے انیس سو نوے کے انتخابات میں پچیس لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ دونوں بھائی باعزت شہری ہيں اور انہوں نے منتخب وزيراعلی اور وزيراعظم کی حيثيت سے عوامی خدمات انجام دی ہيں، يونس حبيب نے جھوٹے الزامات لگا کر ان کا ميڈيا ٹرائل کرنے کی کوشش کی ہے، يونس حبيب کے ميڈيا پر متضاد بيانات اور بار بار موقف تبديل کرنا انکے جھوٹا ہونے کی دليل ہے، يونس حبيب نے چودہ روز ميں بےبنياد الزامات کی معافی طلب کريں ورنہ انکے خلاف دس دس ارب روپے کا دعوی دائر کر ديا جائيگا۔
خبر کا کوڈ : 152216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش