QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو پورے ملک کا پہیہ جام کر دیں گے، ایم ڈبلیو ایم

11 Apr 2012 02:20

اسلام ٹائمز:ببرلو بائی پاس پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بے بھی متعدد بار ہمیں یقین دلایا کہ مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا لیکن وہ کسی بھی عملی اقدام سے گریزاں نظر آتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی اپیل پر پورے ملک کی طرح خیرپور میں بھی شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ببرلو بائی پاس نیشنل ہائی وے پر علامتی دھرنا دیا گیا۔ دھرنے سے مولانا علی بخش سجادی، مولانا مظہر عباس، مولانا محمد عالم اور مولانا نشان حیدر کے علاوہ متعدد علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ملک بھر میں جاری شیعہ دشمنی اور شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجرمانہ چپ سادھی ہوئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پورے ملک میں اس علامتی دھرنے کو مستقل دھرنے میں تبدیل کرتے ہوئے پورے ملک کا پہیہ جام کر دیں گے۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ بے بھی متعدد بار ہمیں یقین دلایا کہ مسائل پر جلد قابو پالیا جائے گا لیکن وہ کسی بھی عملی اقدام سے گریزاں نظر آتے ہیں، حکومت ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہے۔ اس موقع پر علما کے علاوہ اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی جو پاکستان بھر میں جاری شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ میں مصروف دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 152224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152224/ٹارگٹ-کلنگ-کا-سلسلہ-بند-نہ-ہوا-پورے-ملک-پہیہ-جام-کر-دیں-گے-ایم-ڈبلیو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org