QR CodeQR Code

احتجاجی دھرنے میں 70 سالہ خاتون نے لبیک یاحسین ع کہتے ہوئے داعی اجل کو لبیک کہہ دیا

11 Apr 2012 04:12

اسلام ٹائمز: کراچی میں جاری احتجاجی دھرنے میں خاتون حسن فاطمہ کو دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیراہتمام نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے میں کردار زینبی س کی ادائیگی کے لئے ایک ضعیف العمر خاتون حسن فاطمہ بھی شریک تھیں اور لبیک یاحسین ع کے نعرے لگا رہی تھیں کہ ایسے میں اچانک ان کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہوگئیں، جس کے بعد ان کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔
اس واقعہ پر علمائے کرام نے اپیل کی ہے کہ ظالم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت میں اپنی آواز بلند کرنے والی باہمت خاتون کی عظمت کو سلام پیش کرنے کے لئے عوام زیادہ سے زیادہ تعداد میں جنازے میں شریک ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن فاطمہ کو اعزاز نصیب ہوا ہے کہ وہ پاکستان کی کربلا کے مظلوموں کی حمایت میں اپنی بزرگی کی پرواہ کئے بغیر میدان عمل میں آئیں اور اس ہی راہ میں اپنے خدا کے حضور لبیک یاحسین ع کا شعار دیتے ہوئے گئیں، ایسی خواتین ہمارے معاشرے کے لئے مشعل راہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 152242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152242/احتجاجی-دھرنے-میں-70-سالہ-خاتون-نے-لبیک-یاحسین-ع-کہتے-ہوئے-داعی-اجل-کو-کہہ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org