0
Wednesday 11 Apr 2012 03:07

خیبر پختونخوا بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال

خیبر پختونخوا بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پہیہ جام ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ سی این جی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیخلاف خیبر پختونخوا بھر میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کی، پشاور میں پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے حاجی کیمپ اڈہ کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کو واپس لیاجائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
 
اس کے علاوہ مقامی اربن ٹرانسپورٹرز اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے بھی پہیہ جام ہڑتال کی۔ جس کے باعث پشاور سے دوسرے شہروں کیلئے بھی مسافر گاڑیاں نہیں چل سکیں اور دوسرے شہروں کو جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 152255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش