QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ، پشاور میں 12 اپریل کو علامتی دھرنا دینے کا اعلان

11 Apr 2012 03:34

اسلام ٹائمز: آئی ایس او پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات حسن جان نے اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے بعد پشاور سے ایک قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا جو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے 5 روز سے جاری دھرنے میں شرکت کے علاوہ جمعتہ المبارک کو ادا کی جانے والی مشترکہ نماز جمعہ میں بھی شرکت کرے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن نے 12 اپریل کو پریس کلب کے سامنے علامتی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے بات چیت کرتے ہوئے آئی ایس او پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات حسن جان نے کہا کہ سانحہ چلاس سمیت ملک بھر جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف 12 اپریل دن 1 بجے پشاور پریس کلب کے سامنے علامتی دھرنا دیا جائے گا، جس میں پشاور سے بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دھرنے کے بعد پشاور سے ایک قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گا جو  پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے 5 روز سے جاری دھرنے میں شرکت کے علاوہ جمعتہ المبارک کو ادا کی جانے والی مشترکہ نماز جمعہ میں بھی شرکت کرے گا۔


خبر کا کوڈ: 152258

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152258/ٹارگٹ-کلنگ-پشاور-میں-12-اپریل-کو-علامتی-دھرنا-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org