0
Wednesday 11 Apr 2012 19:40

نیٹو سپلائی بحالی پر دباؤ مسترد کرنے پر امریکہ نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا

نیٹو سپلائی بحالی پر دباؤ مسترد کرنے پر امریکہ نے پاکستانی ایٹمی پروگرام کیخلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نیٹو سپلائی بند کرنے اور اس پر امریکی دباؤ قبول نہ کئے جانے کے بعد امریکہ نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بے بنیاد پروپیگنڈہ تیز کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پاکستان بھارت کی نسبت اپنے جوہری پروگرام میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے۔ ایٹمی پھیلاؤ پر نظر رکھنے والے ایک امریکی ادارے ’’انٹرنیشنل لیگ فار پیس اینڈ فریڈم‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بھارت کی نسبت تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے اور پاکستان سالانہ 25 ارب ڈالرز جوہری ہتھیاروں کی ترقی پر خرچ کر رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پلوٹونیم کی پیداوار میں اضافے کے علاوہ اپنی جوہری صلاحیتوں کی ترقی کیلئے بیلسٹک اور کروز میزائل کے مسلسل تجربے کر رہا ہے۔ 150 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی فضائیہ کو نیو کلیائی صلاحیتوں سے لیس بیلسٹک اور کروز میزائلوں کی طرف تیزی سے بڑھا رہا ہے جبکہ پاکستان نے ایٹمی ہتھیاروں پر تحقیق، ترقی اور پیداواری ڈھانچے میں بے پناہ ترقی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت 90 سے 110 ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں بھارت کے مقابلے کیلئے پاکستان اپنی ایٹمی قوت میں اضافہ کر رہا ہے اسی لئے پاکستان نے کم، درمیانے اور طویل نشانے کو مار کرنے والے موبائل بیلسٹک میزائلوں کے تجربے کئے ہیں۔ پاکستان 2750 کلو گرام تک یورینیم افزودہ کر کے ذخیرہ کر سکتا ہے اور سالانہ 150 کلو گرام یورینیم افزودہ کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے اب تک 140 کلو گرام پلوٹونیم پیدا کر رکھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنے عوام کی ترقی اور معیار زندگی میں بہتری لانے کی بجائے سالانہ اڑھائی ارب ڈالرز ایٹمی صلاحیت میں اضافے پر خرچ کر رہا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے پاس اس وقت 80 سے 100 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ بھارت سمندر سے زمین اور زمین سے سمندر پر مار کرنے والے میزائل کی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بدنام کرنے کیلئے اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا جب کہ عوام کو متنفر کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 152478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش