0
Tuesday 17 Nov 2009 14:26

پاکستان،افغانسستان کو دہشتگردوں کی جنت بننے نہیں دینگے،اوباما

پاکستان،افغانسستان کو دہشتگردوں کی جنت بننے نہیں دینگے،اوباما
بیجنگ:امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ امریکا چین کی خود مختاری اور سلامتی کا احترام کرتا ہے۔پاکستان اور افغانسستان کو دہشتگردوں کی جنت بننے نہیں دیا جا سکتا۔بیجنگ میں چینی ہم منصب ہوجن تاؤ سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا میں سے کوئی بھی دوسرے ملک کو نقصان پہنچا کر ترقی نہیں کر سکتا۔عالمی سطح پر جوہری عدم پھیلاؤ کیلئے چین کا تعاون ضروری ہے۔چین اور امریکا کے باہمی تعاون کے بغیر ماحولیات کا عالمی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔صدر اوباما نے کہا کہ ملاقات میں چینی صدر سے اتفاق ہوا ہے کہ ایران کو جوہری معاملے پر عالمی خدشات دور کرنا ہونگے۔عالمی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے چین کا تعاون انتہائی اہم ہے۔اس سے پہلے چینی صدر ہوجن تاؤ نے کہا کہ مختلف معاملات پر چین امریکا اختلافات موجود ہیں تاہم باہمی مفادات کا احترام کیا جائیگا۔ہوجن تاؤ کا کہنا تھا کہ جوہری عدم پھیلاؤ کیلئے شمالی کوریا کے ساتھ 6 فریقی مذاکرات کی بحالی پر اتفاق ہوا ہے۔ہوجن تاؤ کا کہنا تھا کہ خلیج اور مشرق وسطیٰ کے استحکام کیلئے جوہری عدم پھیلاؤ ضروری ہے۔





خبر کا کوڈ : 15253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش