0
Thursday 12 Apr 2012 03:44

بڑھاپے میں ایک اور غم، گلزار بی بی کا دوسرا بیٹا بھی منصب شہادت پر فائز

بڑھاپے میں ایک اور غم، گلزار بی بی کا دوسرا بیٹا بھی منصب شہادت پر فائز
اسلام ٹائمز۔ فرقہ وارانہ دہشتگردی میں بیٹے، خاوند اور داماد کی شہادت کا غم برداشت کرنے والی ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی 67 سالہ گلزار بی بی کا دو سال سے لاپتہ دوسرا بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا، نوید حسین کی نعش کندیاں سے برآمد ہوئی، بڑھاپے میں خاندان کے تین افراد کا غم سینے سے لگائے بیٹھے رہنے والی گلزار بی بی کو قسمت نے دو سال سے لاپتہ بیٹے سے تو ملوا دیا، تاہم اس حالت میں نہیں جس کی منتظر اس کی بوڑھی نگاہیں تھیں، گلزار بی بی کے بیٹے کی نعش کندیاں کے علاقہ سے برآمد ہوئی۔ اس کے سر میں گولیاں لگی ہوئی تھیں، اس بوڑھی اور پرعزم ماں نے شائد یہ نہیں سوچا ہو گا کہ اس کا بیٹا کفن میں اس کو نظر آئے گا۔
گذشتہ دنوں گلزار بی بی نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے بیٹے نوید حسین کو گذشتہ 2 سال سے خفیہ ایجنسیوں نے غیرقانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ یکم فروری 2011ء کو سپریم کورٹ میں رٹ داخل کی، تاہم ابھی تک اس کا کچھ پتہ نہیں چلا، ذرائع کے مطابق شہید نوید حسین کی نعش کو اس کے گھر روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی جیب سے گھر کے پتہ پر مبنی خط بھی برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 152536
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش