QR CodeQR Code

پاکستان نیٹو سپلائی کی آڑ میں قاتل و قابض امریکہ کو اسلحہ ترسیل کی اجازت نہ دے، ایرانی صدر

12 Apr 2012 22:31

اسلام ٹائمز: احمدی نژاد نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور عالمی طاقتوں کو بارہا باور کرایا ہے لیکن وہ ایران کی ترقی سے ناخوش ہیں اور اسے اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔  ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ کوئی بھی اندرونی یا بیرونی قوت ایرانی عوام کے مد مقابل کھڑی نہیں ہوسکتی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی قوم نے بارہا ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوتی اور دشمنوں کو ناکام بنا کر رہے گی۔ ایران کسی جغرافیائی خطے کا نام نہیں ہے بلکہ ایک ثقافت اور ایک تاریخی دھارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ سے کمال اور عدالت کی طالب رہی ہے، ملت ایران ہمیشہ سے امن پسند اور اقوام عالم سے دوستی کی خواہاں رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمیشہ علم و دانش اور اپنے تجربوں سے دیگر قوموں کو بھی بہرہ مند کیا ہے۔ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصدکے لئے ہے اور عالمی طاقتوں کو بارہا باور کرایا ہے لیکن وہ ایران کی ترقی سے ناخوش ہیں اور ایران کو اندھیرے میں دھکیلنا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹو سپلائی بحالی کی آڑ میں قاتل و قابض امریکہ کو مسلمانوں کے قتل عام لے لئے اسلحہ سپلائی کی اجازت نہ دے۔


خبر کا کوڈ: 152619

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152619/پاکستان-نیٹو-سپلائی-کی-آڑ-میں-قاتل-قابض-امریکہ-کو-اسلحہ-ترسیل-اجازت-نہ-دے-ایرانی-صدر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org