QR CodeQR Code

ملتان میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کا آغاز

12 Apr 2012 22:37

اسلام ٹائمز: پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر قائم آمریت ختم ہونیوالی ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں تحریک انصاف پہلی بار اپنے کارکنوں کو موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ اپنے رہبر خود چن کر پارٹی کو مضبوط کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کی جانب سے ضلع بھر میں رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، افتتاحی کیمپ شہر کے وسط میں واقع ایم ڈی اے چوک ملتان میں لگایا گیا ہے، جس کا افتتاح پارٹی کے سینئر صوبائی نائب صدر میجر (ر) مجیب خان، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب سید جاوید حیدر گردیزی، ڈسٹرکٹ آرگنائزر اعجاز حسین جنجوعہ نے مشترکہ طور پر کیا۔ 

کیمپ میں 2 ہزار سے زائد مرد و خواتین نے عمران خان کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اس موقع پر پارٹی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر قائم آمریت ختم ہونیوالی ہے، ملکی سیاسی تاریخ میں تحریک انصاف پہلی بار اپنے کارکنوں کو موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ اپنے رہبر خود چن کر پارٹی کو مضبوط کریں۔


خبر کا کوڈ: 152703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152703/ملتان-میں-تحریک-انصاف-کی-رکنیت-سازی-مہم-کا-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org