0
Thursday 12 Apr 2012 22:47

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے زیر اہتمام کل وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا

ایم ڈبلیو ایم ملتان کے زیر اہتمام کل وزیر اعظم ہائوس کے سامنے دھرنا دیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ گلگت، اسکردو، چلاس، کوئٹہ، کراچی اور دیگر شہروں میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی کل یوم عزاء منایا جائے گا، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام ایس پی چوک سے وزیر اعظم ہائوس تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، وزیر اعظم ہائوس پہنچنے پر یہ ریلی احتجاجی دھرنے کی شکل کی اختیار کر لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے میڈیا کوارڈی نیٹر مولانا ثقلین نقوی نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی جمعتہ المبارک کو یوم عزاء منایا جائے گا۔

 اُنہوں نے کہا کہ دھرنے میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل، ماتمی سنگتوں سمیت تمام مقامی تنظیمیں شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جمعتہ المبارک کو ہر شخص اپنے گھر سے علم حضرت عباس ع لے کر نکلے گا اور وزیر اعظم ہائوس کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 152708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش