QR CodeQR Code

امریکی سفارتخانے کی توسیع سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

12 Apr 2012 17:06

اسلام ٹائمز:درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ سفارتخانہ کا رقبہ وائٹ ہاوس سے زیادہ ہے، امریکا یہاں سفارتخانہ نہیں اڈا بنانا چاہتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی سفارتخانے کی توسیع کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ جمعرات کو بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ امریکی سفارت خانے کا کل رقبہ وائٹ ہاوس سے بھی زیادہ ہے۔ امریکا اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ نہیں بلکہ اڈا بنانا چاہتا ہے جس سے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت امریکی سفارتخانے کی توسیع پر حکم امتناعی جاری کرے ۔


خبر کا کوڈ: 152723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152723/امریکی-سفارتخانے-کی-توسیع-سپریم-کورٹ-لاہور-رجسٹری-میں-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org