QR CodeQR Code

ملير جيل سے 26 بھارتی ماہی گير رہا

13 Apr 2012 17:14

اسلام ٹائمز:بون ميرو کينسر کے مرض ميں مبتلا ہندوستانی ماہی گير سامن لکمن نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کا شکر گزار ہے کہ اسے مناسب ديکھ بھال کے ساتھ رکھنے کے بعد سات ماہ کی قيد کے بعد ہی رہا کيا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی دوسری بڑی ملیر جیل کے سپرٹنڈنٹ نذير حسين کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جيل ملير سے 26 بھارتی ماہی گيروں کو رہا کيا جارہا ہے، جن ميں سے 25 ماہی گيروں کو رہا کرکے بس کے ذريعے واہگہ روانہ کيا جائے گا، جبکہ سامن لکمن کو کل بزريعہ ہوائی جہاز روانہ کيا جائے گا۔ سپرٹنڈنٹ جيل ملير نے مزيد بتايا کہ ڈسٹرکٹ جيل ملير ميں ابھی بھی 423 بھارتی ماہی گير قيدی موجود ہيں، جن ميں سے 50 بھارتی قيدی انڈر ٹرائل ہيں جبکہ 206 کو سزا ہوچکی ہے۔ بقيہ 167 بھارتی ماہی گيروں کي سزا مکمل ہوچکي ہے، تاہم بھارتی حکومت کی جانب سے انکی دستاويزات اور کليئرنس کا انتظار ہے۔ 

بون ميرو کينسر کے مرض ميں مبتلاء ہندوستانی ماہی گير سامن لکمن نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حکومت کا شکر گزار ہے کہ اسے مناسب ديکھ بھال کے ساتھ رکھنے کے بعد سات ماہ کی قيد کے بعد ہی رہا کيا جارہا ہے۔ بون ميرو کينسر ميں مبتلاء ہونے کے باوجود ماہی گيری پر مجبور سامن لکمن پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ڈسٹرکٹ جيل ملير ميں گزشتہ سات ماہ سے قيد تھا، جسے رہائی کے بعد بذريعہ ہوائی جہاز بھارت روانہ کيا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 152732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152732/ملير-جيل-سے-26-بھارتی-ماہی-گير-رہا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org