QR CodeQR Code

میٹرک کے پانچ پرچے ملتوی، ٹیچرز ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ

13 Apr 2012 17:22

اسلام ٹائمز:قاضی امین الدین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی نظام کی تباہی کی ذمہ داری سیاسی رہنماؤں، قوم پرستوں، این جی اوز اور حکومت پر عائد ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ٹیچرز ایکشن کمیٹی کے تحت حیدرآباد میں کئے گئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے قاضی امین الدین نے کہا کہ پاکستان میں آج جس طرح سے تعلیمی نظام کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے، اس کی مثال روز اول سے آج تک نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا قتل عام کرنے والے عناصر سرعام دندناتے پھرتے ہیں، جنہیں پوچھنے والا کوئی نظر نہیں آتا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تعلیمی نظام کی تباہی کی ذمہ داری سیاسی رہنماؤں، قوم پرستوں، این جی اوز اور حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقد ہونے والے امتحانات جاری ہیں اور اس دوران تاحال پانچ پرچے ملتوی ہوچکے ہیں، جس کے سبب اساتذہ، طلبہ و طالبات اور والدین سخت اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے صدر، وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے اپیل کی کہ تعلیم کا قتل عام کرنے والے عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 152755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152755/میٹرک-کے-پانچ-پرچے-ملتوی-ٹیچرز-ایکشن-کمیٹی-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org