QR CodeQR Code

ممنوعہ کیمیکل سکینڈل میرے خلاف سازش ہے، موسیٰ گیلانی

12 Apr 2012 23:33

اسلام ٹائمز: نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے صاحبزادے نے کہا کہ میں نہیں جانتا یہ کس کی سازش ہے لیکن سازش ہو ضروری رہی ہے اور اس میں غیر سیاسی طاقتیں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ ممنوعہ کیمیکل سکینڈل میں میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے، ٹارگٹ میں نہیں میرے والد صاحب ہیں، ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے علی موسی گیلانی نے کہا کہ ممنوعہ سکینڈل صرف میرا نام آرہا ہے کوٹہ دینے والے کدھر ہیں۔ ایف آئی آر میں میرا نام ہی نہیں ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ میں پوچھنے کا حق رکھتا ہوں کہ بابر اعوان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی اور وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کر دی گئی، علی موسی گیلانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نہیں جانتا یہ کس کی سازش ہے لیکن سازش ہو ضروری رہی ہے اور اس میں غیر سیاسی طاقتیں ملوث ہیں، اپنی پاکستان آمد کے بارے میں بات کرتے ہوئے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ میں 30 اپریل کو واپس آرہا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 152764

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152764/ممنوعہ-کیمیکل-سکینڈل-میرے-خلاف-سازش-ہے-موسی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org