QR CodeQR Code

کوئٹہ ایک مرتبہ پھر مظلوم کے خون سے رنگین، 2 افراد شہید

13 Apr 2012 00:45

اسلام ٹائمز: دہشتگردوں نے دکان میں بیٹھے ہزارہ قبیلہ کے 2 افراد پر فائرنگ کردی۔ جسکے نتیجے میں ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ جبکہ قندھاری بازار میں بھی ایک شہری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں قندھاری بازار میں‌ دکان میں بیٹھے ہزارہ قبیلہ کے افراد پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی۔ جسکے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔ بعد ازاں 15 منٹ کے وقفے کے بعد انہی دہشتگردوں نے لیاقت بازار میں جاکر جوس کی دکان میں بیٹھے 2 پر فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں ایک شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والے ہزارہ قبیلہ کے شخص کو سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں‌ شہید ہونے والے شخص کا تعلق علمدار روڈ کوئٹہ سے بتایا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کوئٹہ شہر میں ہزارہ اہل تشیع پر تیسری مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔ 

امام جمعہ کوئٹہ و مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 152779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152779/کوئٹہ-ایک-مرتبہ-پھر-مظلوم-کے-خون-سے-رنگین-2-افراد-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org