0
Friday 13 Apr 2012 16:02

کوئٹہ،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف گورنر ہاؤس تک ریلی، واقعات قابل افسوس ہيں، ذوالفقار مگسی

کوئٹہ،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف گورنر ہاؤس تک ریلی، واقعات قابل افسوس ہيں، ذوالفقار مگسی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء وزیراعلٰی اور گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دینا چاہتے تھے جنہیں پولیس نے گورنر ہاؤس کے قریب ٹی این ٹی چوک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے آگے بڑھنے سے روک دیا۔ ریلی کے شرکاء نے ٹی این ٹی چوک پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔ دھرنے کی قیادت ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ اور دیگر رہنما کر رہے ہیں۔ صوبائی وزراء امین عمرانی، علی مدد جتک، سیکریٹری داخلہ نصیب اللہ بازئی، کمشنر کوئٹہ اور دیگر حکام نے ایچ ڈی پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ریلی کے روٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ریلی کی گزرگاہوں پر موجود کاروباری مراکز اور دکانوں کو بند کر دیا گیا تھا، دھرنے کے اطراف پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ادھر گورنر بلوچستان نواب ذولفقار علي مگسي نے کہا ہے کہ صوبے ميں اتني بڑي کابينہ کے ہوتے ہوئے دہشتگردي اور ٹارگٹ کلنگ جيسے واقعات قابل افسوس ہے۔ يہ بات انہوں نے کوئٹہ ميں ہزارہ ڈيموکريک پارٹي کے عہديداروں سے مذاکرات کے دوران کہی۔ گورنر بلوچستان نے صوبے امن ومان کي مخدوش صورت حال پر برہمي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائي حکومت بدامني کے واقعات ميں ملوث افراد کے خلاف ايکشن لے، انہوں نے کہا کہ اگر ايسے واقعات کنٹرول نہ ہوئے تو سول وار کا خدشہ ہے۔ گورنر نے کہا کہ صوبائي حکومت اپني ذمہ دارياں پوري نہيں کر رہي، لوگ لاشيں اٹھا رہے ہيں، لوگوں کا قتل عام قابل افسوس ہے۔
خبر کا کوڈ : 152896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش