0
Wednesday 11 Mar 2009 11:45

غزہ حملے کی تحقیقات کا سجاد کریم کی جانب سے خیرمقدم

غزہ حملے کی تحقیقات کا سجاد کریم کی جانب سے خیرمقدم
برسلز :کنزرویٹوز نارتھ ویسٹ ایم ای پی اور قانونی امور کے ترجمان سجاد کریم نے کہا کہ میں تصدیق کرسکتا ہوں کہ اقوام متحدہ اسرائیل فلسطین تنازع کے دوران دو اطراف کے رویوں کے بارے میں الزامات کی تحقیقات جلد شروع کرنے والی ہے۔ سجاد کریم نے غزہ میں تحقیقات کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے جنوری میں کمشنر برائے خارجہ تعلقات بنیتو فریرو والڈنر کو لکھا تھا کہ کمیشن سرکاری طور پر کھلے عام غزہ میں اسرائیل کے فوجی ایکشن کی مذمت کرے۔ اس کے ساتھ انہوں نے اقوام متحدہ کے سکولز اور سہولتوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ سجاد کریم کے خط کے جواب میں کمشنر فریرو نے کہا کہ انٹرنیشنل ریڈ کراس کمیٹی کی جانب سے بھی غزہ میں طرفین کے رویوں کے بارے میں لگائے گئے الزامات کو سنجیدگی سے دیکھتا ہے اور ان کی موزوں انداز میں تحقیقات ہونی چاہیے
خبر کا کوڈ : 1529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش