QR CodeQR Code

بھاری بھر کم کابینہ کے باوجود کوئٹہ میں لاشوں کا گرنا افسوسناک ہے، ذوالفقار مگسی

13 Apr 2012 16:19

اسلام ٹائمز: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے وفد سے ملاقات میں گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھاری بھر کم کابینہ کے باوجود شہر میں روزانہ معصوم لوگوں کی لاشیں گر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بڑی کابینہ کے ہوتے ہوئے بھی امن قائم نہیں ہو رہا۔ وزراء جھنڈے بھی لگاتے ہیں لیکن کام کچھ نہیں کر رہے۔ یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کے سامنے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے دھرنا دینے والے شرکاء کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء علی مدد جتک، بابو امین عمرانی صوبائی سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر اعلٰی احکام بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بھاری بھر کم کابینہ کے باوجود شہر میں روزانہ معصوم لوگوں کی لاشیں گر رہی ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ سمیت حکومت کو شہر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لینا چائیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی حالات کو بہتر نہ کیا گیا تو حالات خانہ جنگی کی طرف چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے شہر میں جرائم پیشہ افراد اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے ہزارہ ڈیموکرٹیک پارٹی کے وفد کو یقین دہانی کرائی، جس کے بعد پارٹی نے گورنر ہاوس کے سامنے اپنا دھرنا ختم کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 152901

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152901/بھاری-بھر-کم-کابینہ-کے-باوجود-کوئٹہ-میں-لاشوں-کا-گرنا-افسوسناک-ہے-ذوالفقار-مگسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org