QR CodeQR Code

افغانستان، دہشتگردی کیلئے خواتین کے لباس میں ملبوس 2 طالبان گرفتار

13 Apr 2012 17:14

اسلام ٹائمز: 10 اپریل کو افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی حملہ آور نے خواتین کا لباس پہن رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ افغان فوج نے خواتین کا روپ دھار کر دہشتگردی کی کوشش کرنے والے دو طالبان کو گرفتار کر لیا۔ عورتوں کے لباس میں ملبوس ان طالبان کو افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان سے سات ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ افغانستان میں حالیہ خودکش بم دھماکوں میں ایسے طالبان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہوں نے خواتین کا روپ دھار کر نیٹو یا امریکی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ دس اپریل کو افغانستان کے صوبہ ہرات میں ہونے والے خودکش دھماکے میں بھی حملہ آور نے خواتین کا لباس پہن رکھا تھا۔


خبر کا کوڈ: 152909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152909/افغانستان-دہشتگردی-کیلئے-خواتین-کے-لباس-میں-ملبوس-2-طالبان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org