0
Saturday 14 Apr 2012 15:27

سندھ ميں ميٹرک کے امتحانات، ساتواں پرچہ بھی آؤٹ

سندھ ميں ميٹرک کے امتحانات، ساتواں پرچہ بھی آؤٹ

اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر ميں نہم اور دہم جماعت کے امتحانات جاری ہيں۔ سکھر تعليمی بورڈ کے تحت آج دسويں جماعت کا فزکس کا پرچہ ہوا۔ نوشہرو فيروز کے علاقوں کنڈيارو، محراب پور، لاکھاروڈ اور ٹھاروشاہ سميت مختلف امتحانی مراکز ميں آج مسلسل ساتواں پرچہ بھی آؤٹ ہوکر امتحان شروع ہونے سے پہلے فوٹو اسٹيٹ کی دکانوں پر پہنچ گيا۔ ميرپورخاص تعليمی بورڈ کے تحت آج نويں جماعت کا فزکس کا پيپر تھا، امتحانی مراکز پر دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود لوگوں کا رش تھا اور گزشتہ پرچوں کی طرح آج بھی کھلے عام نقل جاری رہی۔

لاڑکانہ ميں دسويں جماعت کارياضی کا پرچہ ہوا، يہاں بھی با آسانی نقل جاری رہی۔ چيئرمين تعليمی بورڈ لاڑکانہ داؤد ميمن کے مطابق مختلف امتحانی مراکز پر چھاپے مارے گئے اور نقل کرانے کے الزام ميں ڈيوٹی پر مامور عملے کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ 22 طلبا بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے، جن کو امتحانی مراکز سے باہر نکال ديا گيا۔ ثانوی تعليمی بورڈ حيدرآباد کے تحت ٹنڈوجام، ٹنڈوالہيار اور حيدرآباد سميت مختلف امتحانی مراکز پر کارروائی کے دوران 54 طلبا و طالبات نقل کرتے ہوئے اور ايک جعلی اميدوار پرچہ ديتے ہوئے پکڑا گيا جبکہ نقل کرانے کے الزام ميں ايک انويجی ليٹر کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 152940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش