QR CodeQR Code

افغانستان، طالبان کا 23 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

13 Apr 2012 23:00

اسلام ٹائمز: طالبان ترجمان قاری حمزہ کے مطابق طالبان نے افغان صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں راکٹ سے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغان صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے اور 23 اتحادی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تحریک طالبان افغانستان ملا داد اللہ گروپ کے ترجمان قاری حمزہ کے مطابق جمعہ کے روز طالبان نے افغان صوبہ خوست کے ضلع زازی میدان میں راکٹ سے ایک امریکی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے، جس میں 23 اتحادی فوجی سوار تھے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حملے میں تمام اتحادی فوجیوں کو مار دیا گیا ہے، ترجمان کے مطابق طالبان نے افغانستان میں امریکا اور اتحادی افواج کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 152954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152954/افغانستان-طالبان-کا-23-اتحادی-فوجیوں-کو-ہلاک-کرنے-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org