QR CodeQR Code

گلگت ميں ہلاکتوں کا نوٹس، قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کميٹی کا اجلاس طلب

13 Apr 2012 23:35

اسلام ٹائمز: چيئرمين قائمہ کميٹی انسانی حقوق رياض فتيانہ نے میڈیا کو بتايا ہے کہ گلگت ميں ہلاکتوں کے خلاف اقدامات اور واقعہ کی تحقيقات کيلئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انساني حقوق پر قومي اسمبلي کي قائمہ کميٹي نے گلگت ميں ہلاکتوں کا نوٹس ليتے ہوئے 18 اپريل کو اجلاس طلب کر ليا ہے، جس ميں وفاقي وزير داخلہ، آئي جي اور ڈائريکٹر جنرل آئي بي کو طلب کيا گيا ہے۔ چيئرمين قائمہ کميٹي انساني حقوق رياض فتيانہ نے میڈیا کو بتايا ہے کہ گلگت ميں ہلاکتوں کے خلاف اقدامات اور واقعہ کي تحقيقات کيلئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کي گئي ہے، جبکہ وفاقي سيکريٹري داخلہ، سيکريٹري گلگت بلتستان سميت ديگر نمائندوں کو بھي اجلاس ميں بلايا گيا ہے۔ اجلاس ميں وزارت انساني حقوق کي تشکيل نو کو بھي حتمي شکل دي جائے گي۔ سيکريٹري پلاننگ اور خزانہ بھي اس ميں شرکت کريں گے۔


خبر کا کوڈ: 152955

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/152955/گلگت-ميں-ہلاکتوں-کا-نوٹس-قومی-اسمبلی-کی-انسانی-حقوق-کميٹی-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org