0
Wednesday 11 Mar 2009 12:02

اکو سربراہان کا ایران کے دارالحکومت تھران میں اجتماع

اکو سربراہان کا ایران کے دارالحکومت تھران میں اجتماع
اکو کا سربراہی اجلاس آج بدھ کو تہران میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لئے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت تہران پہنچ رہے۔ پاکستان کے صدرآصف زرداری سمیت ترکی کے صدرعبداللہ گل، آذربائیجان کے صدرالہام علی اف اور افغانستان کے صدرحامد کرزئی و دیگر سربراہان تہران پہنچ چکے ہيں آذربائیجان کے صدرالہام علی اف نے کل تہران میں صدر مملکت جناب احمدی نژاد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ دلچسپی کے علاوہ علاقائی اور عالمی معاملات بھی زیر غور آئے ۔دونوں ملکوں کےسربراہوں نے اپنے اہم اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقے سے باہرکی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے صدرجناب احمدی نژاد اورآذربائیجان کے صدرالہام علی اف نے تمام میدانوں میں دوطرفہ تعاون میں توسیع کی ضرورت پربھی تاکید کی۔
خبر کا کوڈ : 1530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش