QR CodeQR Code

پاکستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا امریکی فیصلہ

14 Apr 2012 10:41

اسلام ٹائمز: امریکا نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے بند کرنے کا پاکستانی پارلیمنٹ کا مطالبہ مسترد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کی پارلیمنٹ متفقہ طور پرامریکی ڈرون حملے روکنے اور نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک امریکا تعلقات کےحوالے سے پاکستانی پارلیمنٹ کی تجاویز کے بعد امریکی حکام نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں ڈرون حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ امریکی میڈیا نے اعلیٰ امریکی عہدیداروں کے حوالے سے انکشاف کیا ہےکہ وائٹ ہاؤس پاکستانی سرزمین پر دہشتگردوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں کی روک تھام کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ پاکستانی پارلیمنٹ کی جانب سے پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے نئی گائیڈ لائن کے بعد امریکی حکام کی جانب سے یہ پہلا ردعمل ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان میں سی آئی اے کے ڈرون حملوں کا سلسلہ حسب معمول جاری رہے گا، جیسے ہی کوئی دہشتگرد ڈرون طیاروں کی زد میں آیا تو ڈرون طیارے فوری طور پر میزائل سے اسے ٹارگٹ کریں گے۔ 

حکام کا کہنا تھا کہ آئندہ کچھ ہفتوں میں پاکستانی حکام کےساتھ مل کر کام کرنے کیلئے مشترکہ بنیادیں تلاش کریں گے۔ امریکی میڈیا میں منظر عام پر آنے والی رپورٹ کےمطابق وائٹ ہاؤس سلالہ چیک پوسٹ پر باقاعدہ معافی مانگنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ امریکا ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی سرزمین پر ایف بی آئی کے انسداد دہشتگردی کارروائیاں روکنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ حالات کے پیش نظر وائٹ ہاؤس پاکستان سے اپنا کچھ عملہ واپس امریکا بلا سکتا ہے جیساکے ریمنڈ ڈیوس کے واقعے کےبعد کیا گیا تھا۔ امریکا سرحد عبور کرنے کیلئے پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر باقاعدہ ادائیگی پر بھی غور کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 153092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/153092/پاکستان-میں-ڈرون-حملے-جاری-رکھنے-کا-امریکی-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org